مٹہ ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل‘ثقافت‘میوزیم اور امور نوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ ہم دھوکے اور جھوٹ کی سیاست نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھارہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کا بنیادی مقصدعام اور غریب عوام کواپنے حق چھیننے کاتربیت دینا اور انصاف فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ پہاڑوں میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں سے عوام کی زندگیوں میں خوشحالی آئیگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹہ سوات کے دوردراز علاقہ چاتیکل میں14کروڑ روپے کے خطیر لاگت سے تعمیر ہونے والا روڈ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ خان خوانین غریب لوگوں کو اپنے غلام سمجھتے تھے۔اب لوگ آذاد ہیں اور اپنے فیصلے خود کرتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ سیاست کی آ ڑ میں خانزم نہیں چلنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے حکومتوں میں عام آدمی کی وزراء سے ملنا مشکل تھا۔اب الحمد اللہ عوام کو عام وزراء ملے ہیں جو ہر وقت عوام کے ساتھ رہتے ہیں۔محمود خان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے نعرہ’’تبدیلی ‘‘کو عملی جامہ پہنانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقدار کو اس کا حق دلاکر رہیں گے ۔صوبائی وزیر محمود خان نے کہا کہ مٹہ سوات میں 75کروڑ روپے کی ترقیاتی سکیموں سے خوشحالی آئیگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت میں بلدیاتی انتخابات کرکے حکومت کے اختیارات عوام کو دئے۔جس سے عوام کوگھر کے دہلیز پر انصاف مل گئی۔محمود خان نے کہا کہ جنگلات کے کنٹرول کا اعتراف علاقے کی عوام خود کررہے ہیں۔اب ٹمبر مافیا کے بجائے یہ علاقے ٹوارزم کے مراکز بنائیں گے جس سے مقامی افراد کو خرید وفروخت کے مد میں نوکریاں اور کاروبار میسر ہوں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ جاروگو کی خوبصورت ترین مقام دیکھنے کے لئے روڈ کی تعمیر زندگی کا خواہش ہے۔5سال میں سب مسائل حل نہیں ہوسکتے بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے حکومت میں مسائل میں کمی ضرور آئی،انہوں نے کارکنوں اور عوام سے اپیل کی کہ 2نومبر کو وزیر اعظم کے احتساب کے لئے عمران خان کا ساتھ دیکر بڑی تعداد میں شرکت کو یقینی بنائے اور اپنے بچوں کی مستقبل روشن کرنے میں کردار ادا کریں۔صوبائی وزیر محمود خان نے چاتیکل میں10کنال کے زمین پر ہائرگرلز سیکنڈری سکول اور دیگر ترقیاتی سکیموں کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر ویلج کونسل چاتیکل کے ناظم نمیر ماما‘گجر خان اور ہدایت اللہ نے بھی خطاب کیا۔جبکہ ضلعی کونسلر جہانزیب عرف علی خان‘بہادر خان‘اختر خان اور دیگر بھی موجود تھے۔
Discussion about this post