سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن سوات نے انتخابات کا اعلان کردیا ، انتخابات کے لئے پولنگ 29 نومبر کو ہوگی ، انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی 29 اکتو بر کو جمع کرائے جائیں گے ، ان خیالات کاا ظہار پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن سوات کے صدر دحاجی بشیر احمد اور جنرل سیکرٹری جاوید اللہ نے کابینہ کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ صوبائی قیادت کی مشاورت سے پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن کے نئے انتخابات کیلئے 5 رکنی ایکشن کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ، جس نے صوبہ بھر میں الیکشن کا اعلان کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ سوات میں بھی 29 نومبر 2016 کو انتخابات ہوں گے جس کے لئے 29 اکتوبر کو دوپہر 2 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ اعتراضات 31 اکتوبر ، کاغذات کی واپسی کی تاریخ یکم نومبر مقرر کی گئی ہے ، کاغذات جانچ پڑتال اور حتمی فہرست 2نومبر کو جاری ہوگی جبکہ پولنگ 29نومبر کو صبح 9 بجے سے دوپہر 3تین بجے تک ہوگی ، انہوں نے کہا کہ انتخابات کے لئے 6 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جائیں گے ، اور 600 سے زائد پیرامیڈیکس مدین ، خوازہ خیلہ ، مٹہ ، منگلور ، بریکوٹ اور کبل کے اسپتالوں میں اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں گے ، انہوں نے کہا کہ سوات کے تمام رجسٹرڈ پیرامیڈیکس انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں اور اوہ اپنے کاغذات نامزدگی لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں ایسوسی ایشن کے صوبائی دفتر میں ایکشن کمیٹی کے پاس جمع کراسکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ انتخابات کا دورانیہ آئندہ 4 سال کیلئے ہوگا ۔
Discussion about this post