سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) وائس چانسلر ڈاکٹر احسان علی کو بہتر تعلیمی خدمات پرگولڈ میڈل اور ایوارڈ سے نوازا گیا، اس سلسلے میں خپل کور فاؤنڈیشن میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سول سوسائٹی ، بلدیاتی نمائندوں ، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ،سوشل ویلفیئر سوسائٹی /اصلاحی کمیٹی کانجو نے بہترین تعلیمی خدمات پر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان علی کو سول سائٹی تعلیمی ایوارڈ 2015 سے نوازا ۔ ڈاکٹر احسان علی خان تعلیمی میدان میں چھ یونیور سٹیوں اور گیارہ میوزیم کا بانی اور روح رواں رہا ہے اور انہوں انتہائی قلیل مدت میں یونیورسٹی آف ہزارہ ، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان ، باچا خان یونیورسٹی چارسدہ ، یونیورسٹی آف صوابی کو تعلیمی معیار کے بلندیوں تک پہنچایا ، طلبہ اور طالبات کو بہترین تعلیمی ماحول میسر کیا اور اعلیٰ تعلیم کیلئے اندرونی اور بیرون ملک کئی طلبہ و طالبات کو بہترین یونیورسٹیوں میں تعلیم اور تحقیق کرنے کا موقع فراہم کیا ،ان کے تعلیمی خدمات کو ہر محاذ پر سراہا گیا ،سول سو سائٹی نے انکے تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا ، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر احسان علی نے سول سوسائٹی کی طرف سے اس اعزاز کو سراہا اور اس عہدکو دہرایا کہ وہ اپنے تعلیمی مشن کو جاری وساری رکھیں گے اور معاشرہ کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
مینگورہ سہراب چوک میں دن دیہاڑے پولیس کی موجودگی میں ڈکیتی کی واردات، مسلح افراد 55لاکھ لے اڑے
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) مینگورہ سہراب چوک میں دن دیہاڑے پولیس کی موجودگی میں ڈکیتی کی واردات، مسلح افراد...
Read more
Discussion about this post