سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) مٹہ درشخیلہ میں سسر کے ہاتھوں جنسی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون مسماۃ (ن) کے والدین کا ملزم محمد آمین کے ساتھ راضی نامہ طے پا یا گیا ، راضی نامہ پانچ شرائط پر طے پا یا گیا ، جن میں متاثرہ خاتون کو ایک کنال اور گیارہ مرلے زمین ، زخمی خاتون کی طبی اخراجات ، اب تک وکیل اور کوٹ کچہری کا خرجہ ، خاوند سے طلاق اور حق مہر کی ادائیگی ، دوسری شادی کے تمام اخراجات اور ملزم محمد امین بمعہ اہل عیال ضلع بدر شامل ہیں ، راضی نامے پر متاثرہ خاتون نے انگوٹھا لگایا اور ان کو حق مہر اور طبی اخراجات ایک لاکھ پچاس ہزار روپے ادا کرنے کے ساتھ طلاق بھی دے دی گئی ، لکھی ہوئی جائیداد کو بہت متاثرہ خاتون کے نام کردیا جائیگا ، اس وقت ملزم محمد آمین جیل میں ہے ، ملزم جیل سے رہا ہونے کے بعد علاقہ چھوڑ دے گا ۔
Discussion about this post