سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات میں ٹریفک حادثات اور خودکشی کے واقعات میں 3افراد جاں بحق ، پولیس کے مطابق تحصیل خوازہ خیلہ کے پہاڑی علاقے بہار میں پہاڑی ہل چلاتا ٹریکٹر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گیا ، جس کے نتیجے میں ڈرائیور خیال محمد ولد عبدالحمید موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ، تحصیل بریکوٹ کے علاقے لنڈاکے کے قریب ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار بائیس سالہ رحیم خان ولد شیرزادہ سکنہ کوٹہ موقع پر جاں بحق ، پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ، تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے میاندم میں باچا سید ولد عمر ذادہ نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا ، خودکشی کی وجوہات فور طور پر معلوم نہ ہوسکیں ، پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
Discussion about this post