سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداروں اور پارٹی ورکروں کے بلدیاتی نمائندے اپنی پارٹی خاتون ایم پی اے نادیہ شیر خان پر ترقیاتی فنڈکی غر منصفانہ تقسیم کے الزامات لگاتے ہوئے احتجاج پر اتر آئے ، مینگورہ شہر کے نشاط چوک میں احتجاجی کیمپ لگا کر ایم پی اے کے خلاف بینرز بھی آویزاں کردیئے ، شرکا کا کہنا تھا کہ ایم پی اے نادیہ شیر خان صوبائی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فنڈ میں دیگر پارٹیوں کے لوگوں کو نواز رہی ہے ، پی ٹی آئی کے کارکنوں اور بلدیاتی نمائندو کو نظر انداز کیا جارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ مخصوص سیٹ پر آنے والے ایم پی اے اب من مانی کرانے پر اتر آئی ہے ، جو ہمیں کسی صورت منظور نہیں ، انہوں نے عمران خانے مطالبہ کیا کہ نادیہ شیر خان سے استعفیٰ لیا جائے ، اس موقع پر ایم پی اے فضل حکیم خان اور دیگر پارٹی قائدین نے کیمپ کا دورہ کیا لیکن مذکرات ناکام ہوئے ، اس موقع پر جب زمونگ سوات ڈاٹ کام کی ٹیم نے نادیہ شیر خان سے رابطہ کیا تو نادیہ شیر خان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے یہ کسی کا ذاتی مسئلہ ہوسکتا ہے اس میں پارٹی کو بنیاد بنا کر ذاتی مفادات کا استعمال کیا جارہاہے ، عوام کا بھر تعاون حاصل ہے پہلے بھی عوام کی خدمت کی ہے اور ائندہ بھی خدمت کرتی رہوں گی ۔
Discussion about this post