سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات ڈیڈک چیئرمین و ایم پی اے فضل حکیم نے کہا ہے کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد سے امن و امان کی فضا قائم ہونے کے ساتھ ساتھ ایک صحت مند معاشرہ بھی پروان چڑھتا ہے ، صوبائی حکومت کھیلوں کی سرپرستی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ، کھیلوں کے میدانوں میں نوجوانوں اور بچوں کے ہجوم دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی ، سوات انٹر سکولز سپورٹس کی شاندار تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات انٹر سکولز سپورٹس فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر سوات محمد امین ، سپورٹس فیسٹول کے جنرل سیکرٹری محمد جاوید ، گیمز سیکرٹری شفیق الرحمان، مختلف سکولوں کے سربراہان ، سپورٹس انچارج بھی شریک ہوئے ، خپل کور فاؤنڈیشن کے بچوں نے اس موقع پر مختلف پروگرامات پیش کئے ، جس کو حاضرین نے بے حد سراہا ، اس موقع پر ڈی ای او سوات محمد امین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوات میں سپورٹس فیسٹول کے انعقاد سے واضح ہوتاہے کہ سوات میں مکمل امن و امان قائم ہے اور اب تمام شعبے کسی بھی دباؤ کے بغیر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں ۔
Discussion about this post