سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے 2اشتہاری ملزمان کو 13سال بعد گرفتار کرلیا گیا ،دیگر کاررائیوں میں3 منشیات فروش اور 4مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،پولیس کے مطابق بنڑ پولیس نے ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان اور ایس ایچ او زاہد شاہ کی قیادت میں کارروائی کرتے ہوئے 2003میں قتل اوراقدام قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزمان اکبر خان اور حبیب اللہ پسران ملا خان ساکنان باڈالئی دیر کو گرفتار کرلیا ہے ،دیگر کارروائیوں میں چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ 37کرایہ داران کے خلاف بھی رجسٹریشن نہ ہونے پر چالان کئے گئے ہیں ،اسی طرح دو منشیات فروشوں سے 160گرام چرس بھی برآمد کرلی گئی ہے ،دوسری جانب چارباغ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ایاز خان نے بھی خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 500گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
Discussion about this post