modi kho barha jhtka
April 24, 2017
سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات میں فرسٹ ایڈاور سکول سیفٹی کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ،یونیسف کے تعاون سے ہونے والی ورکشاپ کا اہتمام حیات فاؤنڈ یشن اور ریسکیو1122نے کیا تھا ،سیدوشریف میں ہونے والی ایک روزہ ورکشاپ میں ریسکیو1122کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر کمال شاہ ،محکمہ تعلیم سوات (مردانہ) کے ڈی ای او محمد امین ،محکمہ تعلیم سوات (زنانہ) کی ڈی ای او زیب النساء،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محمد ریاض ،ڈی ایس پی سیدوشریف سرکل پیر سیدکے علاوہ مختلف محکموں کے نمائندوں اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی ،اس موقع پر سکول سیفٹی اور فسٹ ایڈکے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے اس حوالے سے باقاعدہ مظاہرہ بھی کیا،اس موقع پر حیات فاؤنڈیشن کے آرگنائزر شاہد جاوید اور دیگر نے بتایا کہ سوات میں 78اسکولوں میں بچوں میں فسٹ ایڈکے کیٹ دئے جائیں گے اور ایک کیٹ کی مالیت 3لاکھ روپے ہے ،اسی طرح ان سکولوں کے لئے باقاعدہ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی جن میں کمیونٹی ،اساتذہ اور بچوں کو خصوصی تربیت بھی دی جائے گی تاکہ زلزلہ ،سیلاب اور دیگر حادثات کے دوران وہ فسٹ ایڈکے ساتھ ساتھ امدادی کارروائیوں میں بھی حصہ لے سکیں گے انہوں نے کہاکہ زلزلہ کے دوران سب سے ذیادہ نقصان بچوں کی بھگدڑ سے ہی ہوتا ہے اس لئے ہماری تنظیم نے اسکولوں پر فوکس کردیا ہے اور اس ضمن میں ریسکیو1122کے تعاون سے اب تک 23اسکولوں میں نہ صرف ڈیزاسٹرمنجمنٹ کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں بلکہ باقاعدہ فسٹ ایڈکی تربیت بھی دی گئی ہے جبکہ مزید اسکولوں میں تربیت کا سلسلہ جاری ہے اور یہ مرحلہ مکمل ہونے پر ان سکولوں کو کیٹ بھی دئے جائیں گے ،تقریب کے اختتام پر ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کردئے گئے ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post