کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام)کبل پتاؤ راستہ دریائے سوات کے کنارے 2010سیلاب کے دوران مکمل بہہ جانے سے تا حا ل ہزاروں آبادی پر مشتمل گاؤں کبل کے عوام کو شدید مشکلا ت کا سامنازمیندار اور راستے پر آنے جانے والے لوگ دور دارز راستوں چلنے پر مجبور علا قائی عمائدین کا راستہ تعمیر کرنے کا مطالبہ گزشتہ روز کبل پتاؤ راستے کے دورے کے دوران محمد حسین یا یا ، ملک سردار علی ، سلیم سیف اللہ ، امیر زیب لا لا ، افضل خان اور دیگر نے کہا کہ اس راستے کے وجہ سے شدید مشکلات درپیش ہے 2010کے سیلا ب کے دوران تبا ہ ہونے والا علا قہ کبل دریائے سوا ت کا مین راستہ تا حال تعمیر کا منتظر ہے انہوں نے علا قہ کبل میں کام کرنے والے لا سونہ ارگنائزیشن بلدیا تی نمائندوں اور صوبائی حکومتی ممبران اسمبلی سے مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ پیاؤ راستہ دریائے سوات کے کنارے تعمیر کرنے میں اپنا بھر پور کردار اد ا کریں تاکہ عوامی مسائل و مشکلات ختم ہو سکے۔
Discussion about this post