سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) پولیس کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے خریڑئی میں تین ماہ قبل شادی شدہ خاتون مسماۃ حسینہ بی بی زوجہ فضل حق شادی کے پانچ سال بعد گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی تھی ، حسینہ بی بی کے والد محمد حسین کے مطابق میرا داماد فضل حق جوکہ اس کا بھانجا بھی ہے ، اس لئے ہم نے سسرال کی جانب سے خودکشی قرار دینے پر کوئی رپورٹ درج نہیں کرائی ، تاہم ہمارا شک ہے کہ لڑکی نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے مارا گیا ہے ، جس پر گزشتہ روز سول جج مٹہ اکرام اللہ خان ، ڈی ایس پی مٹہ اکبر شینواری کی موجودگی میں خاتون کی قبر کشائی کی گئی اور لیڈی ڈاکٹر سلویہ اکرام ، لیڈی ڈاکٹر سدرہ نور نے ان کی پوسٹ مارٹم کر لی جس کے بعد خاتون کو دوبارہ سپرد خان کردیا گیا ، اس موقع پر پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
Discussion about this post