سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) پاکستان بار کونسل اور خیبر پختونخوا بارکونسل کی کال پر سوات بار کے وکلاء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیااور مقدمات کی پیروی نہیں کی ،جس کے باعث عدالتوں میں صرف تاریخ پیشی تبدیل کی گئی ، اس حوالے ڈسٹرکٹ بارروم سوات میں ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت نائب صدر ڈسٹرکٹ بار سوات منعقد ہوا ، جس میں شہداء اور مجروحین سانحہ کو ئٹہ کے لئے اجتماعی دعا کی گئی ،اجلاس میں سعید خان ایڈوکیٹ ممبر بار کونسل ، اصغر خان ایڈوکیٹ ، امیر سردارخان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری نسیم گل ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ سانحہ کوئٹہ کی غیر جانبدار نہ تحقیقات کرنے کے ساتھ ساتھ مردان اور کوئٹہ میں شہید وکلاء کو شہداء پیکج دیا جائے اور ان واقعات میں ملوث ملزمان کو بے نقاب کرکے عوام کے سامنے لایا جائے۔
Discussion about this post