شانگلہ ( زمونگ سوات ڈاٹ کام) شانگلہ کے عوام کہ حقوق کو گزشتہ بیس سالوں سے لوٹنے والے خود اپنا احتساب کریں کہ انھوں نے اپنے بیس سالا دورے اقتدار میں شانگلہ کے عوام کو کیا دیا ہے شانگلہ کے ترقی پر اعتراض کرنے والوں کوشرم انا چاھیے کہ خو د کچھ کر نہیں سکتے اور دوسروں کی کار کردگی ہضم نہیں ہو تی شوکت یوسفزیے پی کے 2کا نہیں بلکہ وزیر اعلی کے صوادبدیدی فنڈ سے شانگلہ کی تعمیر وترقی کے کام کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار فیاض خان ایڈوکیٹ نے شانگلہ پریس کلب الپوری میں ایک پریس کانفرنس سے خظاب کرتے ہوے کیا انھوں نے کہا کے شانگلہ میں کرپشن کے خلاف عوام اٹھ کھڑے ہوے ہیں شانگلہ پر ایسے لوگوں کا اقتدار ہے جو عوام کی اظہاررےٗ کو سلب کر رہے ہیں 2005کے زلزلے اور 2010کے سیلاب کے فنڈ کو ہڑپ کیا گیا جبکہ پی ٹی ایٗ کے اعلان کردہ فنڈ ز کو بھی مسلم لیگ ن نے ہڑپ کر لیا شاانگلہ کے ایم این اے اور ایم پی اے احتساب کے قابل ہے عمران خان جس طرح احتساب کی بات کرتے ہیں شا نگلہ میں بھی اسطرح احتساب ہونا چاہہیے امیرمقام اور اس کے ساتھی شانگلہ کے حقوق کو غصب کر رہے ہیں شانگلہ کے ترقیاتی فنڈز کو پشاور مردان اور صوابی میں استعمال کر رہے ہیں یہ لوگ نہیں چاہتے کہ شانگلہ کے لوگ تعلیم حاصل کرے اور ان میں شعور پیدا ہو یہ لو گ ایک سوچے سمجے منصوبے کے تحت شانگلہ کے عوام کو پسماندہ رکھنا چاہتے ہیں لیکن پی ٹی ایٗ ان کوایسا نہیں کرنے دینگے فیاض خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ اگر عوام نے پی ٹی ایٗ کا ساتھ دیاتو عوام ان لٹیر وں کو چوراہوں پر لٹکا دینگے ان لوگوں کو شانگلہ کے ترقی پر اعتراض اس لیے ہیں کہ یہ لوگ خود سر تا پیر کرپشن میں ڈوبے ہوے ہیں انتخابات میں اپنے متوقع شکست کو دیکھ کر بوکلا ہٹ کاشکار ہوچکے ہیں اور اب اپنے گھر کی تعمیر و ترقی پر معترض ہے شوکت یوسفزئی نے شانگلہ میں ریکاڈ ترقیاتی کام کیے ہیں اور کر رہے ہیں فیاض ایڈوکیٹ نے اس بات پر سخت افسوس کا اظہارکر تے ہوے کہا کہ ان کرپٹ نام نہاد عوامی نمایندوں کے ساتھ مقامی ضلعی حکومت اور ضلعی انتظامیہ برابر کا شریک ہے جو شانگلہ کہ عوام کے سامنے ہیں ۔
Discussion about this post