سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) تحصیل کبل کے علاقہ گالوچ میں چندہ روز قبل ہونے والے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا ، مقتولہ کی قاتلہ ان کی سگی بہن اور بھانجی نکلیں ، کبل پولیس کے مطابق 13اکتوبر کو مسماۃ باچا ہی نور کو رات کے وقت گھر میں گھس نامعلوم افراد نے لکڑی کے پے در پے وار کرکے قتل کیا تھا ، کبل پولیس نے تفتیش کے دوران مقتولہ کی بہن بخت شمشیرہ اور ان کی بیٹی ریما کو گرفتار کیا جنہوں نے قتل کا اعتراف بھی کیا ، پولیس کے مطابق ملزمہ ریما کی شادی اپنے خالہ زاد یعنی مقتولہ کے بیٹے سے ہوئی تھی ، گھریلو نا چاقی پر ریما میکے واپس گئی تھی اور شوہر کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا ، نتیجاً ماں بیٹی نے مل کر مقتولہ کو گھر میں اکیلا پا کر لکڑی کے وار کرکے قتل کیا تھا ۔
Discussion about this post