مٹہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)گزشتہ دن گورنمنٹ افضل خان لالا کالج مٹہ سوات فرسٹ ائرکے طالب علم شاہ فہد سکنہ بیدرہ اورفلائنگ کے کنڈیکٹرکے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر کنڈیکٹر اور ڈرائیور نے مل کر طالب علم کو زخمی کیا ۔جس کے خلاف اے کے ایل کالج پوسٹ گریجویٹ مٹہ سوات کے طلباء احتجاج کیلئے مٹہ مین چوک پہنچ گئے اور مین روڈ کوایک گھنٹے تک بند کر رکھا۔طلباء نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنڈیکٹروں کی روزانہ جھگڑوں سے ہم تنگ آگئے ہیں۔انتظامیہ ان کے مشران بلاکر اس مسئلے کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔کالج کے پروفیسرز سید شہاب الدین اورپروفیسر محمد آمین نے مل کالج کے طلباء کو رخصت کیا۔اسسٹنٹ کمشنر مٹہ حضرت علی‘ایس ایچ او مٹہ بخت ذادہ نے طلباء قیادت اور پروفیسرز سے کامیاب مذاکرات کرکے ڈرائیورز اور کنڈیکٹر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا عہد کیا اور قانون کے مطابق سزا دینے کافیصلہ کیا۔
Discussion about this post