نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
pak fouj k shair nojawan dehshat grdo pr toot prhe
March 7, 2017
اسلام آباد(زمونگ سوات آن لائن نیوز) سینئر وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر سنگین ترین الزامات کی بوچھاڑ کر دی ۔ تفصیل کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم کئی دن سے چپ تھے، بولتے نہیں تھے، صبر کر رہے تھے کہ تلاشی ، تلاشی، تلاشی، ہم سنتے رہے۔ عمران خان چونکہ مخصوص ادویات کا بہت زیادہ استعمال کرنے لگ گئے ہیں اس لئے ان کے منہ سے ایسی بہت سی چیزیں نکل رہی ہیں۔ میں نے کل بھی کہا تھا اور آج میں پھر کہہ رہا ہوں کہ عمران خان آپ تلاشی کی بات کرتے ہیں، ہم آپ کی جامہ تلاشی لینے والے ہیں۔ ہم آپ کی اے ٹی ایم مشینوں کی بھی جامہ تلاشی لیں گے۔ جب عمران خان کی جامہ تلاشی ہوگی تو اس میں سے بہت کچھ نکلیں گا۔ کہیں سے نشے کی پڑیاں نکلیں گی، کہیں سے بے نامی اولاد نکلے گی۔ کہیں سے بے نامی اولاد نکلے گی۔ کہیں سے آف شور کمپنیاں نکلیں گی۔ سعد رفیق نے کہا کہ اب عمران خان تیار رہیں، ان کی اور ان کے ساتھیوں کی بہت جلد جامہ تلاشی ہونے والی ہے۔ اس میں بہت کچھ نکل کر سامنے آئے گا۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post