چارسدہ (زمونگ سوات آن لائن نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے رہنمامجھ پر2نومبرکاجلسہ ناکام بنانے کےلئے ن لیگ سے سازبازکرنے کے جومن گھڑت الزامات لگارہے ہیں وہ بہت ہی قابل افسوس ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق چارسدہ میں سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے کیپٹن روح اللہ کے لواحقین سے اظہارتعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ریحام خا ن نے کہاکہ وہ عمران خان کے خلاف کسی سازش کاحصہ بننے کاسوچ بھی نہیں سکتی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مجھ پردونومبرکے دھرنے کوناکام بنانے کےلئے ن لیگ سے سازبازکے من گھڑت الزامات لگائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے رہنماعمران خان کااب بھی احترام کرتی ہوں ان کے خلاف کسی سازش کاحصہ بننے کاسوچ بھی نہیں سکتی ۔واضح رہے کہ کچھ روزقبل ریحام خان کے بارے میں کچھ خبریں سرگرداں تھیں کہ دھرناناکام بنانے کےلئے ن لیگ ان سے عمران خان کی ذاتی زندگی کے بارے میں الزامات لگوائے گی ۔
سوات پولیس نے بیٹی اور بیوی کو قتل کرنیوالے دونو ملزمان کو گرفتار کرلیا
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ پولیس کی کاروائی بیٹی کی قتل میں ملوث باپ بیٹے اور بیوی کے...
Read more
Discussion about this post