اسلام آباد(زمونگ سوات آن لائن نیوز):تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ حکومت 2نومبرکوعوامی سیلاب نہیں روک سکے گی،نوازشریف تم بڑے بزدل ہو،لیکن سن لوجب تک زندہ ہوںآ پکا پیچھا نہیں چھوڑوں گا،نوازشریف اب بچے گا نہیں کیونکہ نوازشریف نے جانا ہی ہے،عدلیہ کو کہناچاہتا ہوں کہ آپ کا بھی ٹرائل ہے۔انہوں نے اپنی رہائشگاہ بنی گالہ کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی حکومت سے سوال پوچھتا ہوں کہ کیا یہ جمہوریت ہے یا بادشاہت ہے؟ہائیکورٹ کا جب فیصلہ ہے تو پھر بنی گالہ میں مجھے کیوں بند کیاگیا۔
کیوں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔میں نے کونسا قانون توڑا ہے کہ مجھے گھرمیں نظربندکیاگیاہے۔عدلیہ کو کہناچاہتا ہوں کہ آپ کا بھی ٹرائل ہے۔صرف نیب ،ایف بی آر ہی ٹرائل پر نہیں ہے۔بلکہ سب سے زیادہ عدلیہ ٹرائل پرہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف ایک ملٹری ڈکٹٹر کی پیداوار ہے اسی جمہوریت تب یادآتی ہے جب اس سے کہا جائے کہ آپ نے دھاندلی کی ہے۔پھر اس کے ساتھ وہ لوگ مل جاتے ہیں جو کرپٹ ہیں۔
نوازشریف کو کوہاٹ میں جلسہ کرنے سے نہیں روکا ہمیں کیوں روکا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو پیغام دیتا ہوں کہ اب تک جوکیا میں داد دیتا ہوں۔ہماری سماویہ طاہر کارکن ڈٹ کرکھڑی ہوئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ پولیس کو پیغام ہے کہ آپ نے پختونخواہ کی پولیس کو دیکھا ہے وہ غیرسیاسی پولیس ہے قانون کی خلاف ورزی نہیں کرتی۔لیکن پنجاب پولیس شریف برادران سے تنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ کسی بھی غلط فیصلے کو ماننے کی ضرورت نہیں ہے۔آپ عوام کے نوکرہیں نہ کہ شریف خاندان کے نوکرہیں۔نوازشریف اب بچے گا نہیں کیونکہ نوازشریف نے جانا ہی ہے۔پولیس جو مرضی کرلے۔عوام کا 2نومبرکو آنے والا سیلاب نہیں روک سکتے۔2نومبرکو اسلام آبادمیں آکربتائینگے کہ عوام کی طاقت کیاہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف تم بڑے بزدل ہو،لیکن سن لوجب تک میں زندہ ہوں اورجب تک آپ کا احتساب نہیں ہوگا ،میںآ پکا پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔ہمارا احتجاج 2نومبرکو ہونا ہے جس کی ہم تیاری کررہے ہیں۔
Discussion about this post