کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام)تحصیل کبل کے علاقہ کس ، مانڑئی اور گودا میں پاکستان مسلم لیگ اور PTIکو شدید دھچکا درجنوں افراد، خاندانوں اور سا تھیوں سمیت ANPمیں شامل ہوگئے اگر بے اتفاقی کا ورلڈ کپ ہو تا پختون قوم سے کسی کا باپ بھی کپ نہیں جیت سکتا لیکن اس بے اتفا قی کے وجہ سے آج ہم شدید مشکلات سے دو چار ہے PK-82سے دیگر پارٹیوں کا صفا یا کیا جا رہا ہے اور اس کا زندہ مثال یہ ہے کہ ہر روز مختلف پارٹیوں سے لوگ جوق در جوق ANPمیں شامل ہو رہے ہیں PK-82کے تمام پختون قوم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر پختون کا کوئی خیر خواہ ہے تو وہ صرف ANPہے ان خیا لات کا اظہار سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی وقار احمد خان ، ضلعی رہنما ابرہیم دیولئی ، محمد نبی ، عقل زرین ، شوکت خان ، عزیز الرحیم اور ڈا کٹر فضل غنی نے گذشتہ رو ز تحصیل کبل کے مختلف علا قوں کس مانڑئی گو دا میں مختلف شمولیتی تقریبات سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر PTI,PMLNسے محمد نبی ، عقل زرین ،عزیز الرحیم کے قیادت میں درجنوں افراد اپنے خاندانوں اور سا تھیوں سمیت مستعفی ہو کر ANP میں شامل ہو گئے۔
Discussion about this post