سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) تحصیل کبل کے علاقے میاں بیلہ میں مکان میں آگ لگنے سے ماں بیٹی جھلس کر جاں بحق ، ایک شخص زخمی ۔ آتشزدگی سے بارہ کمروں پر مشتمل مکان جل گیا ، پولیس کے مطابق تحصیل کبل کے تھانہ شاہ ڈھیرئی کی حدود میں واقع پہاڑی علاقہ میاں بیلہ میں رات کے وقت اعتبار گل ولد آرزو مند کے مکان میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی ، جس نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، آ گ لگنے کے نتیجے میں اس کی اہلیہ تیس سالہ مسماۃ محتاج بی بی اور دس سالہ بیٹی مسماۃ سمیرا جھلس کر جاں بحق ہوگئیں ، آتشزدگی میں گھر کے سربراہ اعتبار گل کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال کبل منتقل کردیا گیا ، آتشزدگی سے مکان میں موجود تمام سامان اور فرنیچر بھی جل کر راکھ ہوگیا ، پڑوسی میں اس کے بھائی حیات گل کا مکان بھی جل کر تباہ ہوگیاہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
Discussion about this post