سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام )تحصیل بریکوٹ کے علاقہ زرخیلہ شموزئی میں شوہر نے کلہاڑی کا وار کرکے اپنی 55سالہ بیوی کو قتل کردیا ، پولیس کے مطابق گھر میں معمولی سے تکرار پر ملزم فضل محمد نے اپنی بیوی مسماۃ زہرہ بی بی کے سر پر کلہاڑی کا وار کیا ، جس سے وہ زخمی ہوگئی ، زخمی خاتون کو طبی امداد کیلئے سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی ، پولیس نے فرار ہونے والے ملزم شوہر کے خلاف مقدمہ درج کردیا ۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post