سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات عباس مجیدخان مروت نے پولیس لائن میں پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ابتدائی تعلیم یہاں سے حاصل کی ہے اورمیں سوات کے مسائل سے بخوبی واقف ہو ، مذیدکہاکہ پولیس کے تمام تروسائل کو بروئے کار لاکر سماج دشمن عناصرکا خاتمہ کرینگے اورپولیس اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دیں تاکہ عوام اور پولیس کا رابطہ مظبوط رہے اور عوام پولیس شکایا ت کا سلسلہ ختم ہو قانون سب کے لئے ایک ہے اور جرم کرنے والے کسی بھی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا ، سوات میں جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی جاری رہے گی ،جرائم میں ملوث اہلکاروں کے لئے محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں اور نہ ہی ان کے ساتھ کوئی ر عایت برتی جائے گی ۔ اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس سٹیشنوں میں صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے، پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو ختم کیا جائے عوام کے خدمت کیلئے میرے آفس کے دروازے کھلے ہیں،بعد ازاں انہوں نے جوانوں کے مسائل سُنے اور حل کرنے کے احکامات جاری کئے،اور دربار ختم ہونے پر پولیس لائن کا بھی جائزہ لیا۔
Discussion about this post