سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام )ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عباس مجید خان مروت نے اپنے آفس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ضلع کے موجودہ حالات سے بخوبی واقف ہوں ضلع بھرکے تمام چیک پوسٹوں پر چیکنگ سخت کی جائے۔IVS)(VVS)(CRVS) (کے چیکنگ سخت کرکے جرائم کا مکمل کریک ڈاؤن کیا جائے ۔مزید انہوں نے کہا کہ میرا منشور یہ ہے کہ ضلع بھر میں جسطرح امن وامان قائم ہوچکاہے اسکو فعال رکھا جائے۔ سیکیورٹی پر مامور تمام اہلکاران بلٹ پروف جیکٹ استعمال کرینگے ۔ضلع بھر میں ہر سرکل کے سطح پر سرچ اینڈ کلئیرنس آپریشن کیا جائے،تاکہ چھپے ہوئے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایاجائے۔اجلاس میں ایس پی ایف آر پی ریاض حسین ،ایس پی پولیس ٹریننگ سکول مبارک خان،ایس پی اپر سوات بخت ذادہ ،ایس پی انوسٹی گیشن عاطف گوہر،انچارج سپیشل برانچ زربادشاہ،سوات بھر کے آل ڈی ایس پی اوز،آل ایس ایچ اوز ودیگر آفیسر نے شرکت کی۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post