مینگورہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)مینگورہ میں دامادکے مبینہ تشدد کا شکار میاں بیوی میڈیا کے پاس پہنچ گئے ،زندگی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے حکومت اورپولیس تحفظ اورانصاف فراہم کرے،مینگورہ کے محلہ بنڑ سے تعلق رکھنے والے اختر اقبال اور اس کی اہلیہ باچاہی زر نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی بیٹی حمیرہ اقبال کی شادی پشاور سے تعلق رکھنے والے سلام نامی شخص سے ہوئی ہے جو مسلسل ہماری بیٹی پر تشددکا نشانہ بنناتا رہا ہے ،بیٹی کو ہم گھر لے آئے مگر اب سلام روزانہ کئی ساتھیوں کے ہمراہ ہمارے گھر آکر ہماری بیٹی کو اسلحہ کی نوک پر زبردستی لے جانے کی کوشش کررہاہے ،انہوں نے الزام عائد کیا کہ گذشتہ روز بھی ملزم سلام پستول لہراتا ہوا ہمارے گھر میں داخل ہوا اورحمیرا کو زبردستی لے جانے کی کوشش کی مزاحمت ہرہم دونوں میاں بیوی کو شدید تشددکا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا انہوں نے کہاکہ اگرہماری بیٹی اس کے ساتھ چلی گئی تو وہ اسے قتل کرسکتا ہے اس لئے ہم حکومت،پولیس اوردیگراعلیٰ حکام سے تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہیں ۔
Discussion about this post