سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام) ضلع کونسل سوات کا اجلاس ، ممبران نے مسائل کے انبار لگادیئے ، خواتین کونسلرز کا گزشتہ سال کی سکیموں پر عمل درآمد نہ ہونے پر شدید احتجاج ، ہسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے ، ڈسکریشن فنڈز کے استعمال کیلئے طریقہ کار نہ ہونے پر ارکان برہم ہوگئے، ضلع کونسل کا اجلاس زیر صدارت سپیکر/ ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان منعقد ہوا ،ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی ،اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی تو ممبران فیروز شاہ خان ایڈوکیٹ ، شاہ ولی خان ، میاں شجاعت علی ، فضل وہاب خان ، محمد علی ، راحت علی ، عرفان چٹان ، نیاز ، ثمر خان ، ڈاکٹر بخت ناز ، ناہید اختر ، سید افضل شاہ اور اپوزیشن لیڈر احمد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل سوات کے ممبران کے گزشتہ سال کی اسکیموں پر عمل درآمد نہیں ہوسکی ہے اسی طرح ڈسکریشن فنڈز کے استعمال سے متعلق طریقہ کار واضح نہ ہونے پر بھی ممبراب کونسل نے شدید برہمی کا اظہار کیا ، ممبران نے انکشاف کیا کہ سوات کی صرف پانچ یوسیز میں بجلی کی مد میں کام کیا گیا ہے جبکہ دیگر یونین کونسلوں کو اس میں نظر انداز کیا گیا ہے ، ممبران نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی انجام دینے والے سپیشل پولیس فورس کے اہلکاروں کو معاوضہ دیا جائے ، پی پی ایچ آئی کو محکمہ کے کنٹرول میں دیا جائے ، کلاس فور ملازمین کی بھر تی کا اختیار کا بھی پتہ نہیں کہ کس کی سفارش پر بھرتی ہوگی ، ممبران نے اجلاس میں ضلعی محکموں کے ایگزیکٹیوز کی غیر حاضری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کل تک افسران کی حاضری کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ، ممبران کا موقف تھا کہ آفیسر ز حاضر نہیں ہوتے تو آفیسر ز کے سیلری اور نان سیلری کو بلاک کرکے دفاتر کو تالے لگا دینگے ، خاتون ممبرز ناہید اختر اور دیگر نے خواتین کے فنڈز کے گزشتہ سال کی سکیموں پر عمل درآمد نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ، ضلع ناظم محمد علی شاہ نے کہا کہ تمام مسائل کے حل کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے ، انہوں نے نے کہا کہ صوبائی حکومت پوری طور پر مطلوبہ فنڈز فراہم کریں تاکہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو پا یہ تکمیل تک پہنچایا جائے ، اپوزیشن لیڈر احمد خان نے کہا کہ اوپر سے ایک تیار پلان پر ہمیں عمل کرنا ہوتا ہے ، ہم ہسپتالوں میں فنڈز کے خلاف نہیں استعمال کے طریقہ کار پر خلاف ہیں ، جلد اس سلسلے میں عدالت یا لوکل گورنمنٹ کمیشن سے رجوع کرونگا ضلع ناظم نے تمام مسائل متعلقہ فورمز اور ممبران کی مشاورت سے حل کرنے کی بھر پور یقین دہانی کرائی۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post