مٹہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام) گورنمنٹ ہائی سکول مٹہ سوات کے طرف سے ریٹائر ہونے والا استاد مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں ایک تقریب اور ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔تقریب سے سکول کے پرنسپل محمد قدیم خان‘وائس پرنسپل محمد شیر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنا ڈیوٹی بخوبی نبھایا ہے اور سکول کے پورا سٹاف ان کے کاکردگی سے مطمئن تھا۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ایک بہترین استاداوربہترین مقررتھا اورسکول میں محبت کی زندگی گزارکررخصت ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ طلباء کو مار کے بجائے پیار سے سمجھانے کے کوشش کی۔محمد قدیم خان نے مذید کہا کہ اساتذہ کرام ہمیشہ ملک کے مستقبل یعنی طلباء کو دور جدید کے مطابق زندگی گزارنے کیلئے تیار کرتے ہیں اور ان کو اسلامی و عصری علوم کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت بھی دیتے ہیں۔سکول سے ریٹائر استاد مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج اساتذہ کرام ‘طلباء اور کلاس فوروں نے مجھے جتنی محبت دی یہ محبت میں کھبی بھی نہیں بھولوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں طلباء کے سزا کے حق میں نہیں تھا‘لیکن پھر بھی میرے کلاس میں طلباء مکمل خاموش رہتے تھے۔تقریب میں اساتذہ کرام اور طلباء نے ریٹائرڈ مولانا فضل الرحمان کوبڑی تعدادمیں ہار اور تحفے پیش کئے۔اسی دوران سکول کے طلباء نے نظمیں‘جہانزیب دلسوز نے اشعاراور ضیاء اللہ نے اختتامی دعا کی۔جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض بشیر خان نے سرانجام دئے۔
Discussion about this post