مٹہ(زمونگ سوات ڈاٹ کام) مٹہ سوات سخرہ میں قومی وطن پارٹی کی شمولیتی تقریب سے QWPملاکنڈ ڈویژن کے چئرمین فضل الرحمان نونو‘نصر اللہ خان ناصر‘حاجی تل حیات خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ لوگ اقتدار والوں کے ساتھ شمولیتیں کرتے ہیں اور ان سے مراعات کے وصولی کیلئے جدوجہد میں مصروف رہتے ہیں لیکن مٹہ سوات میں بلااقتدار عوام کی قومی وطن پارٹی میں شمولیتیں اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ آئندہ پی کے84کا وزیرقومی وطن پارٹی سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام عوام کی حقوق ہیں ۔جو بھی اقتدار میں آئے گاعوام کی بلا فرق وتفریق ترقیاتی کام کریں گے لیکن اصل بات پشتون خطے میں امن کی قیام اورپشتونوں کو حقوق سے محروم کرنے والوں سے حق چھیننے کا ہے ۔جو قومی وطن پارٹی کی منشورکا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک میں پشتونوں کو نظر انداز کیا گیالیکن کسی نے دھرنا نہیں دیا بلکہ اپنے اقتدار کیلئے پشتونوں کو لڑانے کا کھیل جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ مٹہ سوات کی عوام کے ساتھ آفتاب احمد خان شیر پاؤ کا انتہائی محبت ہے اور اسی محبت کے تحت یہاں پرکروڑوں روپے کے ترقیاتی سکیمیں ہوئے ہیں۔شمولیتی تقریب میں محمد سالار‘عطاء اللہ‘مطیع اللہ‘عرفان اللہ‘محمد اسحاق‘محمد عارف‘محمد لائق ‘محمد نثار‘محمد اقبال‘آصف خان‘عجب خان‘خان ذادہ‘ افتخار‘اختر علی‘اکرام‘عرفان‘بلال‘حسین باچا‘وزیر ذادہ‘رحیم اللہ ‘سلطان باچا‘امین اللہ‘ولی خان‘محمد سیال‘شیر محمد اور دیگر نے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف اورعوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہونے اور قومی وطن پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
Discussion about this post