کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام)TMAتحصیل کبل کو پوری صوبے میں ایک مثالیTMAبنا کر دم لینگے اس وقت ہم مختلف مسائل و مشکلات سے دوچار ہیں سوات مو ٹر وے برائے نام ہے ملکر جدوجہد سے مو ٹر وے بنانے کیلئے کر دار ادا کرینگے سی پیک فنڈ سے حصہ دیکر منصوبے میں صوبے کو شامل کیا جائے صوبہ KPKمیں تحصیل کونسل کبل جیسا کونسل کے کوئی مثال نہیں اس کے تمام ممبران یک زباں ہو کر عوامی مسائل ومشکلات کو حل کرنے میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں ہم نے تحصیل کونسل کے ہر ممبر کو 60لاکھ روپے فنڈ فراہم کی جو کہ ضلعی کونسل کے ممبر کے فنڈ سے زیادہ ہے جس پر ہم تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی کے کارکردگی کو سراہتے ہیں ان خیا لات کا اظہار سابق MPAو ضلع امیر جماعت اسلامی محمد آمین ، تحصیل نا ظم حا جی رحمت علی ، TMOنثار خان ، ابراہیم دیولئی ، انجینئر حنیف خان ، حا جی فضل مولا ، احسان اللہ خان اور دیگر نے گزشتہ روز TMAآفس کبل میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے لئے خریدیں گئے مشینری ، 2عدد ٹریکٹربمعہ 2عدد ٹرالی، 20عدد ڈسٹ بن،10عدد کانٹینرز، ایک عدد ملٹی لو ڈر، ایک عدد ٹریکٹر شاول کے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا تحصیل نا ظم رحمت علی نے کہا کہ تحصیل کونسل کبل واحد کونسل ہے کہ جس کے ممبران ہر فورم پر عوامی خدمت مسائل ومشکلات حل کرنے میں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل نے متفقہ طورپر فیصلہ کیا کہ بجٹ میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کیلئے ضروری اشیاء خریدنے کیلئے فنڈ نکالا جائے ہم نے 1کروڑ35لاکھ روپے مقرر کر کے جس میں ضروری سامان خرید لی انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ 2010کے بعد جو TMAsبنے ہے تحصیل کبل TMAجیسے کار کر دگی کسی اور کا نہیں انہوں نے کہا کہ سیاست سے با لا تر ہو کر عوامی خدمت فرض سمجھتا ہوں احسان اللہ خان ، حا جی فضل مولا اور دیگر نے کہا کہ ہم سب کا مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے TMAکو مضبوط کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے اس موقع پر سابق صوبائی وزیر حسین احمد کانجو، حا فظ اسرار احمد ، سعید والد MNA، ACکبل حامد علی خان ، عبد الصبور خان ، جنرل کونسلر افضل خان ، تحصیل کونسل کے ممبران ، تحصیل کونسلر احمد حسین ، عثمان غنی ، سیاسی رہنماؤں سمیت علا قائی مشران بھی موجود تھے ۔
Discussion about this post