ADVERTISEMENT
کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام)پوری صوبے کی طرح ڈگری کالج کبل میں بھی اسا تذہ نے مطالبات کے حق میں بازو ں پر کالی پٹیاں باندھ کر ہڑتال میں حصہ لیا انہوں نے موقف اختیار کیاہے کہ دوسری سرکاری اداروں کی طرح پروفیشنل الاونس دے کر اورصوبائی حکومت ون سٹیپ پروموشن کا وعدہ پورا کیا جائے بورڈ آف گورنر (BOG) کا قیام نا منظورM.Phillالاونس کا اجراء کیا جائے جبکہ بائیو میٹرک مشین کیلئے کالج اسا تذہ کے مشورے سے اصول و ضوابط طے کی جائے انہوں نے کہا کہ 1تا 8نومبر تک بازوں پر کالی پٹیاں باندھ کر ہڑتال ہو گی جبکہ 10تا 16نومبر کو ایک گھنٹہ کلاس کا با ئیکاٹ کرینگے اور اگر مطالبات منظور نہ کی گئی تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔
Discussion about this post