سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ میں یو این ڈی پی کے فنڈ سے ہونے والے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ خرد برد کے خلاف ہومن ڈگنٹی آرگنائزیشن کا احتجاجی مظاہرہ ، 2009سے 2013 تک اربوں ڈالر آئے ، کرپشن چھپانے کیلئے منصوبوں پر دوبارہ دوبارہ کام کرکے دھوکہ دیا جارہا ہے ، ان خیالات کا اظہار ہومن ڈگنٹی آرگنائزیشن یوسی ارکوٹ پی کے 83 سوات کے صدر شاہ حسین نے جان بہادر نائب ناظم ویلج کونسل سیج بنڑ ، رحیم زادہ ، کسان کونسلر زیر اللہ ، جنرل کونسلر عمر جمشید ، شاہ حسین گلاب ، ہشتمند ، محمد غنی اور دیگر افراد کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس اور بعد ازاں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، مقررین نے انکشاف کیا کہ یواین ڈی پی کی جانب سے 2009سے 2013 تک ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں ڈالر فراہم کئے گئے تھے لیکن فنڈ میں نہ صرف خرد برد کیا گیا ہے بلکہ اس فنڈ کو غیر متعلقہ منصوبوں پر خرچ کیا گیا ہے ، انہوں نے انکشاف کیا کہ جو منصوبے مکمل ہوئے ہیں ان پر کام غیر معیاری ہے جبکہ کرپشن چھپانے کیلئے منصوبوں پر دوبارہ کام بھی شروع کردیا گیا ہے ، انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ 2009 میں جن منصوبوں کا سروے ہو ا ہے اس میں بھی منظور نظر افراد کو نوازا گیا ہے اس لئے پی ڈی ایم اے کے ذریعے دوبارہ سروے کیا جائے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ کرپشن میں ملوث اہلکاروں کو بے نقاب کرکے کاروائی عمل میں لائی جائے ، انہوں نے کہا کہ اگر کرپشن اور غیر قانونی اقدامات کونہ روکا گیا تو ہم اسلام آباد میں یو این ڈی پی کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
Discussion about this post