سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے شموزئی کے رہائشی حافظ عبدالوہاب نے کہا ہے کہ خاندان کے 4 افراد کو قتل اور بہو کو زخمی کرنے والے ملزمان کو قرار واقعی سزادے کر مجھے انصاف فراہم کیا جائے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سے 14 سال قبل ملزمان نورجمیل ،محمد طاہر ، اصغر، جاوید اور خورشید علی پسران نیک زادہ مرحوم نے جائیداد کے تنازعہ پر میری بیوی ، بیٹے ، بہواور ایک بھانجھے کو قتل جبکہ دوسری بہوکو زخمی کردیا،ابتدائی طور پر ملزمان کو جیل بھیجنے کے بعد ہائی کورٹ نے انصاف کے تقاضے پورے نہ کرتے ہوئے میری غیر موجودگی میں کیس خارج کیا ہے جو مبنی پر انصاف نہیں ، انہوں نے کہا کہ ملزمان با اثر ہیں لہٰذا حکومت ان کو گرفتار کرکے ان سے میری جائیداد واگزار اور کئے گئے جرم کی سزادے کر مجھے انصاف فراہم کرے ۔
Discussion about this post