ADVERTISEMENT
اسلام آباد(زمونگ سوات آن لائن نیوز):تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کامشاورتی اجلاس ہوا۔جس میں دھرناملتوی کرنے کے بعد آئندہ کی حکمت پرغوراور سپریم کورٹ میں پانامالیکس کیس کی سماعت کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے پانامالیکس کیس میں کل سپریم کورٹ میں پیش ہونے کافیصلہ کرلیاہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ عمران خان پانامالیکس کیس کی ہر پیشی پرسپریم کورٹ میں پیش ہونگے۔اجلاس میں عمران خان کی پریڈگراؤنڈ میں جلسے کی تقریرکے نکات کو حتمی شکل بھی دی گئی۔ذرائع کے مطابق عمران خان شام سواسات بجے پریڈگراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرینگے۔
Discussion about this post