مینگورہ(زمونگ سوات ڈا ٹ کام)لیٹریٹ اماسسزاور ایکشن ایڈ تنظیم کے تعاون سے ڈسٹرکٹ یوتھ فورم کے ز یِر اہتمام بریکوٹ میں علاقائی ثقافت پر مبنی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں علاقے کے لوگوں، نوجوانوں،ڈسٹرکٹ یوتھ فورم اور لیٹریٹ ماسسزکے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کے طرف راغب کرنا تھا ۔ تقریب میں علاقائی موسیقی اور لطیفے پیش کئے گئے جس سے تقریب کے شرکاء خوب لطف اندوز ہوئے ۔تقریب کے شرکاء نے لیٹریٹ ماسسز کا شکریہ ادا کیا اور اسطرح کے مزید ثقافتی پروگرامز کرنے کی استدعا کی تاکہ علاقے میں امن اور خوشحالی کوفروٖغ ملے ۔تقریب سے لیٹریٹ ماسسز کے فیلڈآفِسر شاہ خالد اور ڈسٹرکٹ یوتھ فورم کے صدر ابدال خان نے خطاب کیا۔
Discussion about this post