مینگورہ(زمونگ سوات ڈا ٹ کام)سوات کا ایک اور اعزاز،مرکزی شہرمینگورہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی عبدالمتین نے بلیک بیلٹ فورتھ ڈان کی ڈگری حاصل کرلی،سعودی عرب کے صوبہ نجران میں سعودی پولیس کو ٹریننگ بھی دے چکاہے،حکومتی سطح پر تاحال حوصلہ افزائی نہیں ہوئی،اس حوالے سے عبدالمتین نے میڈیا کو بتایا کہ جاپانی رولز کے مطابق ٹیسٹ دیا جس میں ملکی سطح پر پچاس کیوکیشن کراٹے کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں عبدالمتین نے بلیک بلیٹ فورتھ ڈان کی ڈگری حاصل کرلی،انہوں نے کہاکہ تینتیس سال سے کراٹے کررہاہے اوراس دوران شین کیوکیشن کراٹے آرگنائزیشن کے نیشنل ہیوی ویٹ گولڈمیڈل سمیت دیگر اعزازات حاصل کرلئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ کچھ عرصہ تک یمن بارڈرپرسعودی عرب کے صوبہ نجران میں وہاں کی پولیس کو ٹریننگ بھی دی ہے جبکہ مختلف مقابلوں میں نمایاں پوزیشن بھی حاصل کی ہے،انہوں نے کہاکہ پنجاب گروپ آف کالجز انسٹرکٹر بھی رہا مگر اس کے باوجود بھی حکومتی سطح پر ان کی حوصلہ افزائی نہیں ہوئی ،انہوں نے کہاکہ یہ کھیل دنیا کے ایک سو نوے ممالک میں کھیلاجارہاہے جبکہ اس کھیل سے منسلک سوات کے کھلاڑیوں میں وہ صلاحیت موجود ہے کہ اگر حکومت نے ان کی حوصلہ افزائی کی تو یہاں کے کھلاڑی دنیا بھرمیں ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔
Discussion about this post