سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات کے نوجوان طالب علم کو مانسہرہ میں نوجوان نے گولی مار کر قتل کردیا ، تفصیلات کے مطابق نوجوان کے کزن ساجد خان نے زمونگ سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ سوات کے علاقے چارباغ سے تعلق رکھنے والے 21سالہ نوجوان سلمان خان ولد شیر شاہ خان ہزارہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا جہاں پر 2نومبر بروز بدھ شام کے وقت وہ بازار میں سنوکر گیم کھیل رہا تھا جس میں لڑائی کی وجہ سے مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے پستول نکال کر نوجوان طالب علم سلمان خان کو گولی مار کر قتل کردیا ، قتل کرنے کے بعد نوجوان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ سنوکر مالکان بھی سنوکر کو چھوڑکرراہ فرار اختیار کرگئے جس کے بعد یونیورسٹی کے طالب علموں نے مانسہرہ جی ٹی روڈ کو بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فی الفور نوجوان کے قاتل کو گرفتارکیا جائے جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو بتایا ہے کہ قاتل کو کسی نے قتل کردیا ہے جس پر مظاہرین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں قاتل کی لاش دکھائی جائے جس میںپولیس تاحال ناکام ہے، سلمان خان کی قتل کی خبر سنتے ہی محلے میں صف ماتم بچھ گیا مرحوم تحصیل ناظم چارباغ جاوید خان کے بتھیجے تھے .
Discussion about this post