پشاور (زمونگ سوات آن لائن نیوز) گورنر خیبر پی کے اقبال ظفر جھگڑا سے پشاور یونیورسٹی کے طالب علم نبی شاہ نے ڈگری لینے سے انکار کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے دو روز قبل موٹروے بند کرنے کے باعث دوستوں کا کانووکیشن میں نہ پہنچنے پر طالب علم پریشان تھا۔ کانووکیشن میں نبی شاہ کا نام پکارا گیا اور گورنر اقبال ظفر جھگڑا اسے ڈگری دینے لگے تو طالب علم نے لینے سے انکار کردیا اور ساتھ کھڑے وائس چانسلر سے کہا کہ وہ انہیں ڈگری دے دیں تاہم وائس چانسلر نے یہ ذمہ داری اٹھانے سے انکار کردیا یہ کہہ کر طالب علم ڈگری لئے بغیر واپس چلا گیا کہ اب ڈگری وہ عمران خان سے بنی گالہ میں لے گا۔نبی شاہ کاکہناہے کہ عمران خان ہی ملک کوموجودہ خراب صورتحال سے نکال سکتے ہیں ۔
پشتو زبان کے معروف شاعر و ادیب عبدالرحیم روغانی دار فانی سے کوچ کر گئے
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) پشتو زبان کے معروف شاعر و ادیب عبدالرحیم روغانی دار فانی سے کوچ کر گئے،...
Read more
Discussion about this post