سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات میں پہلی بار آفاق انسائیکلوپیڈیا ٹیسٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں سوات اور شانگلہ کے 350 نجی تعلیمی ادروں کے 1836طلباء و طالبات شریک ہوئے ، ٹسٹ کا مقصد بچوں کو مستقبل میں خانہ پری طرز کے امتحانات سے روشناس کرانا اور ان کے جنرل نالج کو بہتر بنانا تھا ،گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں ہونے والے ٹیسٹ میں پرائمری ، مڈل اور ہائی لیول کے 1150طلباء اور 700طالبات نے حصہ لیا ، اس ٹیسٹ میں بچوں سے 100سوالات پر مشتمل خانہ پری طرز کے سوالات پوچھے گئے تھے جن میں سائنس دانوں ، ایجادات ، ممالک اور جانوروں سے متعلق سوالات شامل تھے ، بچوں نے اس ٹیسٹ میں نہ صرف دلچسپی لی بلکہ اس اقدام کو اپنی معلومات اور علم کے لئے بہت موثر اقدام سراہا، اس موقع پر آفاق انسائیکلو پیڈیا کے زونل ہیڈ میاں ماجر شاہ اور ریجنل منیجر برہان الدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آفاق کے زیر اہتمام اس ٹیسٹ کا انعقاد ان کے جنرل نالج کو بڑھانا اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرانا ہے تاکہ مستقبل میں خانہ پری طرز کے امتحانات کے لئے وہ تیار بھی ہوجائیں اور ان کو طریقہ کار بھی واضح کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ چونکہ مستقبل میں تمام تر امتحانات این ٹی ایس اور ایٹا طرز پر خانہ پری کے طور پر لئے جائیں گے اس لئے آفاق کی کوشش ہے کہ سرکاری اور نجی سکولز کے بچوں کو اس روشناس کرکے ان کے جنرل نالج کو پروان چڑھا یا جاسکے ، انہوں نے کہا کہ اس قسم کے ٹیسٹ پورے پاکستان میں ہورہے ہیں اور سوات کے بعد اب 7 نومبر کو بونیر اور 12نومبر کو چکدرہ میں منعقد کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ اس ٹیسٹ میں ٹاپ ٹین طلباء و طالبات کا زبانی ٹیسٹ ودودیہ ہال سیدو شریف میں لیا جائے گا اور فسٹ آنے والے طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپ اور شیلڈ اور تھرڈ آنے والے طلبہ و طالبات کو ٹیبلیٹ دیئے جائیں گے ۔
Discussion about this post