سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) ہزارہ یونیورسٹی میں سوات کے طالب علم کے قتل کیخلاف پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کا احتجاجی مظاہرہ ، حکومت اور انتظامیہ کیخلاف نعرہ بازی ، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ ، احتجاجی مظاہرے ے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے رہنماؤں خواجہ محمد خان عبداللہ یوسفزئی اور پی ایس ایف کے رہنما ؤں گوہر علی ، غلام علی اور دیگر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اسلحہ لانا اور کھلے عام پرامن طالب علموں کو فائرنگ کا نشانہ بناناکھلی دہشتگردی ہے ،طالب علم سلمان کے قتل کی مذمت اور قاتلوں کوفوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عدم تشدد کے فلسفہ کے پیرو کار ہیں اس کو کمزوری نہ سمجھی جائے ، ہزارہ سٹوڈنٹس فیڈریشن پر پابندی لگاکر تعلیمی اداروں اور طلباء کوتحفظ فراہم کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ قاتل نے اپنے ایک ساتھی کو بھی زخمی کیا ہے اور پختون ایس ایف کے ساتھی نے جس نے ایف آئی آر درج کرائی ہے اس کو بھی اغواء کیا ہے انہوں مغوی طالب علم کی فوری بازیابی اور سلمان کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا اور واضح کیا کہ پولیس نے لیت و لعل سے کام لیا تو ملک بھر میں سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے ۔
Discussion about this post