کیلی فورنیا(زمونگ سوات آن لائن نیوز)فیس بک کے بانی کو اب تک کا سب سے بڑا دھچکا ، بڑا نقصان ہو گیا , دنیا کی معروف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو ایک دن میں 3 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں یہ کسی سرمایہ کار کو ایک دن ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا نقصان ہے۔امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیس بک (ایف بی، ٹیک 30) کے شیئرز میں اس وقت 5.5 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوگئی جب کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر نے بیان جاری کیا کہ فیس بک کی اشتہارات سے ہونے والی آمدنی میں نمایاں کمی متوقع ہے۔شیئرز کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے باوجود رواں برس فیس بک کے شیئرز میں 15 فیصد تک اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں مارک زکر برک کے مجموعی اثاثوں میں 6.4 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
سوات، منگلور کی رہائشی خاتون کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات، منگلور کی رہائشی خاتون کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش، خاتون کو ڈیلیوری کیلئے...
Read more
Discussion about this post