سوات( زمونگ سوات ڈاٹ کام)تحصیل ناظم بحرین حبیب اللہ ثاقب نے بحرین میں سیلاب سے متاثر درال خوڑ راستے کی پختگی کا افتتاح کردیا ، درال خوڑ روڈ اور عدالت روڈ کی مرمت کی منظوری بھی دیدی۔ منعقدہ تقریب میں تحصیل نائب ناظم مولانا شعیب ، محمد افضل خان منصوری، تحصیل کونسلر محمد رفیق ،ملک احمد زیب ،ملک نوازش علی ،و ی سی ناظمین اور دیگربھی موجود تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحصیل ناظم حبیب اللہ ثاقب نے کہا کہ ترقیاتی کام بلا تعطل جاری ہیں ۔ کسی کے ساتھ ناانصافی ہوگی اور نہ اقرباپروری کریں گے ۔ عوام تحصیل کونسل کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کرے ۔ غیر معیاری کام پر ٹھیکیدار کے خلاف تادیبی کاروائی کرینگے ۔
سوات، منگلور کی رہائشی خاتون کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش
سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات، منگلور کی رہائشی خاتون کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش، خاتون کو ڈیلیوری کیلئے...
Read more
Discussion about this post