نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
کریلا کے بے شمار فوائد ،جان کر حیران رہ جائینگے
April 19, 2016
bisham, nomolood bache ki lash baramad
April 18, 2017
مینگورہ( زمونگ سوات ڈاٹ کام)قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے کہاہے کہ ان کی پارٹی پختون قوم کے مسائل کے حل اور حقوق کے حصول کیلئے ہر سطح پر آوازبلند کررہی ہے ،سی پیک میں خیبرپختونخواکے ساتھ زیادتی ہر گزبرداشت نہیں کریں گے ،مرکزی حکومت برابری کی بنیاد پر صوبوں کو ان کے جائز حقوق دے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز یونین کونسل رحیم آبادکے علاقہ رحمان آباد میں شیرزادہ خان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس سے شاہی دوران خان ،دوست محمد خان اورپارٹی کے دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،مقررین نے کہاکہ پارٹی کارکن رابطہ عوام مہم میں تیزی لائیں اور سیاسی لوگوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیں،انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں قومی وطن پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو پختون قوم کے مسائل کے حل کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے،اس موقع پر پانچ رکنی رابطہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو یونین کونسلوں کی سطح پر عوام کے ساتھ رابطہ کرے گی۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post