سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام)سیمینار میں کالج کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جہانزیب کالج کے شعبہ اردو میں ، اقبال اور عالم اسلام کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں ڈاکٹر فقیرا خان فقری سابق صدر شعبہ اردو یونیورسٹی آف پشاور نے موضوع پر اپنی تحقیق پیش کی ۔ مقالے میں ڈاکٹر موصوف نے عالم اسلام کیلئے افکار اقبال کو تفصیل کے ساتھ پیش کیا ۔ سیمینار کے آخر میں سوالات جوابات کی نشست ہوئی اور ڈاکٹر صاحب نے طلبہ اور اساتذہ کے سوالات کے جوابات دئیے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جہانزیب کالج کے پرنسپل پروفیسر شوکت بیگ نے کہا کہ یہ سیمینار نصاب کا حصہ ہیں اور ان میں شرکت سے طلبہ کی تعلیمی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔ شعبہ اردو کی صدر پروفیسر جاوید اقبال ثاقب نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اس قسم کی سرگرمیوں میں بھر پور شرکت کرکے فائدہ حاصل کریں۔آخر میں بی ایس شعبہ اردو کے کوارڈینیٹر سلیم اقبال نے تمام شرکا ء کا شکریہ ادا کیا اور طلبہ کی دلچسپی کو سراہا۔
Discussion about this post