سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)وادی ملم جبہ روڈ پر تعمیراتی کام کی بندش کے بند ش کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ ، بلدیاتی نمائندوں کی قیادت میں سینکٹروں مظاہرین نے منگلور مالم جبہ روڈ پر دھر نا دیکر ٹریفک بلاک کردیا ،گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر صوبائی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے ،اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی ، مظاہرین نے کالام مینگورہ روڈ بند کرنے کی کوشش پولیس نے آگے جانے سے روک دیا ،اسسٹنٹ کمشنر چارباغ کی دس دسمبر تک کام شروع کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین پُر امن طورمنتشر ہوگئے ،سوات کے سیاحتی مقام ملم جبہ روڈپرگزشتہ آٹھ ماہ سے تعمیراتی کام کی بندش نے عوام کی صبر کا پیمانہ لبر یز کردیا ملم جبہ ،منگلور اور ملحقہ علاقوں کے سینکڑوں لوگوں اور تین یونین کونسل کے بلدیاتی نمائندگان نے منگلور ملم جبہ سڑک پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور پانچ گھنٹے تک روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا روڈ کی بندش کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، مظاہرین نے صوبائی حکومت پر شدید تنقید کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے یوسی منگلور کے ضلعی کونسلر سرورخان ،یوسی ملم جبہ کے ضلعی کونسلر شاہ رستان ،یوسی تلیگرام کے ضلعی کونسلر ابرار خان ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار الملک اور دیگر نے خطاب کیا اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ ماہ سے ملم جبہ روڈ پر تعمیراتی کام فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے بند پڑا ہے لیکن صوبائی حکومت تعمیراتی کام شروع کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ملم جبہ روڈ کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر لگی ہوئی ہے اب سردیوں کاموسم شروع ہو گیا ہے ہر جگہ لینڈ سلائیڈنگ ہوتی ہے جس کیوجہ سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو آمد رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے صوبائی حکومت تبدیلی کے دعوے کرتے ہیں لیکن وہ عوام کو بنیادی سہولیات دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں سڑک کی خستہ حالی سے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے صوبائی حکومت فوری طور پر ملم جبہ روڈ پر تعمیراتی کا م شروع کریں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کم ہو سکے ،مظاہرین سے اسسٹنٹ کمشنر چارباغ کاشف قیوم کی کامیاب مذاکرات مظاہرین نے کام شروع کرنے کی یقین دہانی پر پُر امن طور پر اپنا احتجاج دس دسمبر تک ختم کردیا اگر دس دسمبر تک ملم جبہ روڈ پر تعمیراتی کا شروع نہ ہوا تو دوبارہ اس سے سخت احتجاج کیا جائے گا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چارباغ کاشف قیوم نے کہا کہ فنڈ ز کی بندش صوبائی حکومت کاکام ہے انشاء اللہ ہم اس میں صوبائی حکومت سے بات کرینگے اور بہت جلد قوم کا یہ مسلہ حل کرینگے ۔
Discussion about this post