سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوات میں جماعت پنجم کو بورڈ امتحان میں شامل کرانے کے حکومتی فیصلے کیخلاف پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسو سی ایشن اور طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کیا، حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی ،مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ،مظاہرین گراسی گراؤنڈ مینگورہ سے جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے جہاں جلوس نے جلسے کی شکل اختیار کرلی ،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ایم اے کے صدر ثواب خان اور دیگر رہنماؤں شاہ فیصل ، اختر علی خان ، غفور ، جاوید نے کہا کہ پی ایس ایم اے کسی بھی قیمت پر گریڈ 5کیلئے تیار نہیں ، سرکاری سکولوں میں 36 فیصد طلباء پڑھتے ہیں حکومت ان کیلئے کچھ نہیں کرسکتی تو نجی تعلیمی اداروں کے 66 فیصد طلباء کو کسی طرح کورک سکتی ہے ، انہوں نے انکشاف کیاکہ صوبائی حکومت امریکن برٹش اور یورپین یونین کی این جی اوز پونڈز اور ڈالرز میں پیسے لے رہی ہے ،اس لئے کلاس پنجم کو بورڈ میں شامل کراکے مزید منصوبہ بندی کرنا چاہتی ہے ہے ،انہوں نے کہاکہ نجی تعلیمی اداروں کا نصاب ایک دوسرے سے مختلف ہے تو کیا بورڈ دمختلف نصاب کیلئے الگ الگ پرچے تیار کراسکے گا ، انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری سکولوں کے بچے اگر ٹاپ ٹین میں آئے تو ان کو انعامات دئے جائیں گے تو کیا نجی تعلیمی اداروں کے بچے اس مٹی کے بچے نہیں ہے کہ ان کی حوصلہ افزائی کیلئے بھی انعامات کا اعلان کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ پہلے سرکاری سکولوں کیلئے کتابیں مہیا کریں پھر نئی پالیسی بناکر کام شروع کریں ، بغیر پالیسی کے اس قسم کے اقدامات سے بچوں کا نقصان ہوگا اور تعلیم متاثر ہوگی ، انہوں نے کہا کہ گریڈ 5th کا امتحان کسی بھی صورت میں منظور نہیں حکومت فیصلہ واپس لے بصورت دیگر ہم شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔
Discussion about this post