ADVERTISEMENT
سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات کے علاقے بیدرہ میں کار کی ٹکر سے 6سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ، ڈرائیور گاڑی بھگا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، پولیس کے مطابق چھ سالہ بچی گلالئی دختر ابراہیم سکنہ گرڑہ سڑک عبور کررہی تھی کہ اس دوران تیز رفتار موٹر کار نے اسے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں بچی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ، پولیس کے مطابق بچی کو سیاہ کلر کی کار نے ٹکر ماری ، ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جس پر پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے ۔
Discussion about this post