نیلم وادی کے دلکش مناظر
November 22, 2015
کریلا کے بے شمار فوائد ،جان کر حیران رہ جائینگے
April 19, 2016
bisham, nomolood bache ki lash baramad
April 18, 2017
واشنگٹن(زمونگ سوات آن لائن نیوز)امریکی نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ صدارتی انتخاب میں کامیابی کے بعد امریکہ کو ایک بار پھر بہترین ملک بنانے کیلئے 100روز ہ ایکشن پلان جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری کر دہ 100روز ہ ایکشن پلان میں کہا گیاہے یہ ٹرمپ اور ان کو ووٹ دینے والوں کے درمیان ایمانداری کو بحال کرنے ،احتساب اورواشنگٹن میں تبدیلی لانے کا معاہدہ ہے ۔یہ ایکشن پلان واشنگٹن میں کرپشن کو ختم کرنے کیلئے چھ اقدامات سے شرو ع ہو تاہے ،جس
میں سات ا عمال امریکی کارکنوں کی حفاظت کیلئے جبکہ پانچ اعمال سیکیورٹی اور قانون کی حکمرانی کی بحالی کے شامل ہیں ۔ان میں وائٹ ہاوس حکام کی بیرون ملک حکومتوں کی جانب سے لابنگ کرنے پر تاحیات پابندی،20لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کا انخلاء،شمالی امریکی آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دوبارہ گفت و شنید ،ٹرانس پیسفک پارٹنرشپ سے واپسی ،سیکریٹری خزانہ کو چین پر کرنسی کو مصنوعی طریقے سے کنٹرول کرنے والا ملک قرار دینے کی ہدایت،صدر باراک اوبامہ کی جانب سے جاری کیے گئے ’غیر قانونی ‘ احکامات کو منسوخ کرنا شامل ہے ۔100روز ہ ایکشن پلان میں کہا گیاہے کہ ٹرمپ وسیع قانون سازی کے اقدامات بھی متعارف کروائیں گے جس میں درمیانے طبقے کو ٹیکس میں چھوٹ دینا شامل ہے ۔ایکشن پلان میں اس کے علاوہ آف شور قانون کا خاتمہ بھی شامل ہے۔
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
© 2018 - Zamung Swat News & Design s by Kinghost Solutions.
Discussion about this post