سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوا ت پولیس اور یو این ڈی پی کے زیر اہتمام’’ خواتین کی ترقی میں خواتین پولیس کا کردار‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد، ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ملاکنڈ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا،ڈی آئی جی ملاکنڈ اختر حیات خان نے کہا کہ سوات کی خواتین کو درپیش مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تھانوں میں خواتین کی رپورٹنگ کے لئے خصوصی ڈیسک بنائے گئے ہیں جس میں متاثرہ خواتین کو سہولیات بہم پہنچائے جارہے ہیں۔ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خواتین بلاجھجک اپنے مسائل کی حل کے لئے ان خصوصی ڈیسک سے تعاؤن حاصل کرسکتی ہیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فدا حسین ڈی آئی جی ٹریننگ نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 2013 سے صوبے کے پانچ اضلاع سوات ، صوابی، کوہاٹ ،مانسہرہ وغیرہ میں 69 ٹریننگ سنٹر قائم کرکے اس میں 1400 سے زائد پولیس افسران کو تربیت فراہم کی گئی ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔معروف سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر نظام علی نے بھی خواتین کے مسائل اور ان کی حل پر تجاویز پیش کیں، ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیمینار کا انعقاد نہایت خوش آئند ہے اور ضلعی حکومت اس سلسلے میں ہرقسم کی تعاؤن کرے گی، سیمینار سے وزیر اعلیٰ کے مشیر ڈاکٹر حیدر علی خان اور سوشل ایکٹیوسٹ عدنان تبسم نے بھی خطاب کیا ، تقریب کی آخر میں گروپ ڈسکشن کے ذریعے معاشرے میں خواتین کی ترقی کے حوالے اور میڈیا کے رول کے حوالے سے بھی مفید تجاویز دی گئیں اورشرکاء میں اسناد تقسیم کئے گئے۔
Discussion about this post