سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات میں مرمتی کام کی وجہ سے جمعہ کی رات سے ہفتہ کی صبح تک سوئی گیس کی سپلائیں بند رہے گی ، محکمہ سوئی گیس ملاکنڈ ڈویژن کے انچارج ماسم ابرار کے مطابق ضروری مرمتی کام کی وجہ سے جمعہ کی رات گیارہ بجے سے ہفتہ کی صبح چھ بجے تک سوات کے تمام علاقوں میں سوئی گیس سپلائی بند رہے گی ، انہوں نے گیس صارفین سے اپیل کی ہے کہ اس دوران وہ چولہوں اور گیس سے متعلق دیگر تمام آلات کو بند رکھیں ۔
ADVERTISEMENT
Discussion about this post