ADVERTISEMENT
راجن پور (زمونگ سوات آن لائن نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے خیبر پی کے میں نااہل لوگوں کو مہلت دی ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق مولانافضل الرحمان نے کہاکہ وزیر اعظم کا استعفیٰ مانگنے والوں نے خود استعفے واپس لئے‘ پانامہ لیکس کا مسئلہ عمران نے ڈرامہ بنایا ہوا ہے۔ مجھے نواز شریف سے شکوہ ہے نااہل لوگوں کو خیبر پی کے چلانے کیلئے 3سال مہلت کیوں دی؟ پانامہ کا فیصلہ عدالت میں ہونا ہے۔انہوں نے کہاکہ عدالت جوبھی فیصلہ کرے گی اس پرسب متفق ہوجائیں گے ۔
Discussion about this post