سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام )ڈی پی او سوات عبا س مجید خان مروت نے تھانہ کالام کادورہ کیا دورے کے دوران مال خانہ ،حوالات اور تھانہ کا ریکارڈ چیک کرتے ہوئے پولیس افسران اور جوانوں کو ہدا یت کی کہ وہ اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے جمعرات کے روز تھانہ کالام کا دورہ کیا ،ڈی پی او صاحب نے تھانہ کا ریکارڈ چیک کیا اور زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ بھی لیا حوالات میں بند قیدیوں سے ملاقات کی اور تھانہ میں موجود محرر سٹاف سے ہدایت کی کہ وہ تھانہ کا ریکارڈ درست رکھا کرے صفائی کا خاص خیال رکھا کریں، اس موقع پر ڈی پی اوسوات نے بلڈنگ کا معائینہ بھی کیا ،تھانہ میں موجود جوانوں سے ملاقات کی اور انکے مسائیل سنے اور مسائیل کو حل کرنے کی یقین دیہانی کرائی تھانہ کے انتظامات سے مطمئن ہوکر کہا کہ اس کومزید بہتر بنایاجائے اس موقع پر ڈی پی او صاحب نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں امن وامان لانا پولیس کا اولین فرض ہے اور معاشرے سے جرائم اور جرائم پیشہ افراد کو ختم کرنے کیلئے پولیس اپنے تمام تر وسائیل کو استعمال میں لاکر معاشرے سے اس ناسورکا خاتمہ کرسکے بے جاسفارشات پر کوئی کاروائی نہیں ہوگی اور جرائم پیشہ افراد کیلئے علاقہ میں کوئی جگہ نہیں اور نہ ہی کسی مجرم کیساتھ رعایت کی جائیگی۔جرائم میں ملوث اہلکاروں کیلئے محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں غفلت کرنیوالے اہلکاروں کیخلاف سخت کاروائی کیجائی گی ۔
Discussion about this post